ETV Bharat / state

Delhi Schools : دہلی میں 29 نومبر سے اسکولز کھلیں گے

دہلی کے وزیر تعلیم Education Minister Delhi منیش سسودیا نے ہفتے کے روز کہا کہ دہلی کے تمام اسکولز 29 نومبر سےکھولے جائیں گے۔

دہلی میں 29 نومبر سے اسکولز کھلیں گے
دہلی میں 29 نومبر سے اسکولز کھلیں گے
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 9:00 PM IST

دہلی میں آلودگی Pollution کی وجہ سے 13 نومبر کو تمام اسکولوں کو 14 نومبر سے اگلے احکامات تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

اس سے قبل وزیر ماحولیات نے پریس کانفرنس کرکے 29 نومبر کو اسکول کھولنے کی بات کہی تھی۔13 نومبر کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شہر میں شدید فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی میٹنگ بلائی تھی۔ میٹنگ میں کیجریوال حکومت نے فیصلہ کیا کہ 14 نومبر سے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔

تمام سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے ساتھ نجی دفاتر کو بھی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ کیجریوال نے تب کہا تھا کہ وہ دہلی میں لاک ڈاؤن لگانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:UPSC Training: ملت کے بچوں کو یو پی ایس سی کےلیے تیار کرنے کی پہل

دیوالی کے بعد سے دہلی میں آلودگی کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ حکومت آلودگی پر قابو پانے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔

بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر دہلی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ساتھ ہی جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ بچوں کی آن لائن تعلیم اور بورڈ کے امتحانات پہلے کی طرح جاری رہیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، دہلی کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر تمام اسکول اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام اسکول پرنسپلز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ والدین اور طلباء کوا سکول بند ہونے کے بارے میں آگاہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.