آئی این ایکس میڈیا کیس میں سپریم کورٹ نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو ضمانت دے دی۔
سی بی آئی کے کیس میں پی چدمبرم کو ایک لاکھ کے نجی مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔
اس ضمانت کے بعد بھی پی چدمبرم تہاڑ جیل میں رہیں گے، کیوں چدمبرم 24 اکتوبر تک ای ڈی کی تحویل میں ہیں۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں چدمبرم کی ضمانت کی عرضی پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
سی بی آئی نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ چدمبرم کو اس کیس کے ٹرائل شروع ہونے اور اہم گواہوں کے بیان درج کیے جانے تک ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔
وہیں چدمبرم کی طرف سے ان کے وکیل کپل سبل کو بھروسہ دلانے کی کوشش کی تھی کہ چدمبرم ملک سے فرار نہیں ہوں گے۔
جسٹس بھانومتی کی سربراہی والی تین رکنی پنچ کے سامنے سی بی آئی کی طرف سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے چدمبرم کی ضمانت کی عرضی کی مخالفت کی تھی اور کہا کہ ملک اب بدعنوانی کو تھوڑا سا برداشت نہیں کرے گا۔
تشار مہتا نے کہا کہ فردجرم سائنسی اور تحقیق کے تحت داخل کی تھی اور ایسے ملزم چدمبرم کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم ای ڈی کی زیرحراست ہے۔