ETV Bharat / state

شرجیل کی درخواست پر تین ریاستوں کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے نفرت انگیز تقریر معاملہ میں درج مقدمات کی جانچ ایک ہی ایجنسی سے کرائے جانے کی شرجیل امام کی عرضی پر تین ریاستوں کو نوٹس جاری کیا۔

SC seeks response from 4 states on Sharjeel's plea
شرجیل کی درخواست پر تین ریاستوں کو سپریم کورٹ کی نوٹس
author img

By

Published : May 27, 2020, 9:45 AM IST

دہلی کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم اور مخالف سی اے اے جہد کار شرجیل امام کی درخواست پرسپریم کورٹ کے جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے شرجیل کی طرف سے پیش سینئر وکیل سدھارتھ دوے اور دہلی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے دلائل سننے کے بعد اترپردیش، آسام اور اروناچل پردیش کی حکومتوں کو نوٹس روانہ کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

شرجیل امام پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی، شرجیل نے اس معاملہ میں مختلف علاقوں میں درج کئے کیسس کی تحقیقات ایک ہی ادارے سے کرانے کی استدعا کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

اترپردیش، آسام اور اروناچل پردیش میں شرجیل کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ سدھارتھ دوے نے شرجیل کی حمایت میں ری پبلک ٹی وی کے ارنب گوسوامی کے معاملہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرجیل کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر منسوخ کی جائیں جس کی سالیسیٹر جنرل نے مخالفت کی اور کہا کہ ارنب گوسوامی کے معاملہ میں تمام ایف آئی آر بالکل ایک جیسی تھیں جبکہ شرجیل کے معاملہ میں ایسا نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.