ETV Bharat / state

SC on Delhi Ordinance سپریم کورٹ کا دہلی آرڈیننس پر روک لگانے سے انکار، مرکز کو نوٹس جاری - آرڈیننس پر دہلی حکومت کی عرضی

سپریم کورٹ نے دہلی میں نوکرشاہوں کے خدمات کو کنٹرول کرنے سے متعلق آرڈیننس کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی دہلی حکومت کی درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کیا۔ تاہم عدالت نے آرڈیننس پر روک لگانے سے بھی انکار کر دیا اور سماعت کو اگلے ہفتے یعنی 17 جولائی تک ملتوی کردیا ہے۔

SC refuses to stay Delhi ordinance, issues notice to Centre
سپریم کورٹ کا دہلی آرڈیننس پر روک لگانے سے انکار، مرکز کو نوٹس جاری
author img

By

Published : Jul 10, 2023, 7:37 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو دہلی حکومت کی عرضی پر مرکز سے جواب طلب کیا جس میں نوکرشاہوں کے خدمات کے کنٹرول سے متعلق آرڈیننس کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے دہلی حکومت کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل ابھیشیک سنگھے ایم سنگھوی کو بتایا کہ یہ ایک آرڈیننس ہے ڈاکٹر سنگھوی، ہمیں اس معاملے کو سننا ہے، ہم ڈاکٹر سنگھوی کی درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہیں اور لیفٹیننٹ گورنر کو جواب دہندہ کے طور پر فریق بنانے کے لیے درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اور سماعت کو 17 جولائی تک ملتوی کرتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی حکومت نے اپنی درخواست میں ایگزیکٹیو آرڈر کو صوابدید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سپریم کورٹ اور آئین کے بنیادی ڈھانچے کو پامال کرنا چاہتا ہے۔ اس آرڈیننس کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ دہلی حکومت نے اس پر پابندی لگانے کی بھی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ 19 مئی کو، مرکزی حکومت نے دہلی میں گروپ-اے کے نوکرشاہوں کے تبادلے اور تعیناتی کے لیے ایک اتھارٹی بنانے کے لیے حکومت قومی دارالحکومت علاقہ دہلی (ترمیمی) آرڈیننس، 2023 کو جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جس کے بعد کیجریوال حکومت نے اس آرڈیننس کو نوکرشاہی خدمات پر کنٹرول سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے دھوکہ قرار دیا ہے کیونکہ آرڈیننس سے ایک ہفتہ قبل عدالت نے پولیس، پبلک آرڈر اور دہلی میں اراضی کے علاوہ خدمات کا کنٹرول منتخب حکومت کو سونپنے کا حکم دیا تھا۔ آرڈیننس میں دہلی، انڈمان نکوبار، لکشدیپ، دمن دیو اور دادرا اور نگر حویلی (سول) سروسز کیڈر کے گروپ-اے افسران کے تبادلے اور انضباطی کارروائی کے لیے نیشنل کیپیٹل سول سروسز اتھارٹی کے قیام کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.