ETV Bharat / state

SC Ram Setu سپریم کورٹ نے 'رام سیتو' کو قومی ورثہ قرار دینے کی درخواست پر غور کرنے کی اپیل کو کیا خارج - اپیل کو سپریم کورٹ نے ٹھکرا دیا

ہندو نواز تنظیموں کی جانب سے 'رام سیتو' کو قومی ورثہ قرار دیئے جانے کی اپیل کو سپریم کورٹ نے ٹھکرا دیا ہے۔ ہندو عقیدت کے مطابق اس پل کو رام نے ہنومان کی وانر سینا کے ساتھ مل کر تعمیر کیا تھا ۔ south-eastern coast of Tamil Nadu, and Mannar Island

SC refuses to entertain plea seeking direction to declare 'Ram Sethu'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 12:47 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو 'رام سیتو' کو قومی ورثہ کے طور پر اعلان کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل پر غور کرنے سے انکار کردیا۔ 'رام سیتو'، جسے ایڈم برج بھی کہا جاتا ہے، تمل ناڈو کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع پامبن جزیرہ اور سری لنکا کے شمال مغربی ساحل پر واقع منار جزیرہ کے درمیان پتھروں کا ایک پل ہے۔جسٹس سنجے کشن کول اور سدھانشو دھولیا کی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے آئی اس درخواست میں اس جگہ پر دیوار کی تعمیر کے لیے بھی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ یہ عرضی ہندو پرسنل لا بورڈ نے اپنے صدر اشوک پانڈے کے ذریعے دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس میں رام سیتو کو قومی یادگار قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی ۔ ایڈوکیٹ اشوک پانڈے کے ذریعہ دائر پی آئی ایل میں عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے وہاں دیوار بنانے کی ہدایت دینے کی بھی درخواست کی گئی تھی ۔سپریم کورٹ نے 20 مارچ 2023 کو کہا تھا کہ وہ اس عرضی کے ساتھ اس درخواست کی فہرست بنائے گا جو اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے دائر کی تھی، جس میں مرکز کو رام سیتو کو قومی ورثہ کی یادگار قرار دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رام سیتو، جسے ایڈم برج 'آدم کا پل' بھی کہا جاتا ہے، تمل ناڈو کے جنوب مشرقی ساحل کے قریب واقع پامبن جزیرہ سے سری لنکا کے شمال مغربی ساحل کے قریب منار جزیرے تک پتھروں کا ایک پل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رام سیتو کو قومی یادگار قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر

سوامی نے متنازعہ سیتھو سمندرم پروجیکٹ کے خلاف ایک پی آئی ایل دائر کی تھی، جو مرکز میں متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کی پہلی مدت کے دوران شروع ہوئی تھی، اور رام سیتو کو قومی یادگار کے طور پر اعلان کرنے کی درخواست کی تھی۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں آنے کے بعد عدالت نے سال 2007 میں رام سیتو سے متعلق پروجیکٹ پر روک لگا دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.