ETV Bharat / state

صحافی اوپیندر رائے کو سپریم کورٹ کا نوٹس - اوپیندر رائے گرفتار

سی بی آئی نے مشکوک مالی لین دین کے سلسلے میں 3 مئی 2018 کو اوپیندر رائے کو گرفتار کیا تھا۔ جیسے ہی اسے سی بی آئی کے کیس میں ضمانت ملی، ای ڈی نے انہيں 8 جون کو گرفتار کرلیا۔ تب سے وہ تقریبا 13 ماہ تک تہاڑ جیل میں بند تھے اور گزشتہ سال جولائی میں رہا ہوئے تھے۔

صحافی اوپیندر رائے کو سپریم کورٹ کا نوٹس

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:50 PM IST

سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی عرضی پر صحافی اپیندر رائے کو نوٹس جاری کرکے بدھ کے روز جواب طلب کیا ہے۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہرشکیش رائے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ای ڈی کی اپیل پر اوپیندر رائے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 9 جولائی کو اوپیندر رائے کی مشروط ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا، جسے ای ڈی نے عدالت عظمی میں چیلنج کیا ہے۔ اوپیندر رائے پر کالا دھن اکٹھا کرنے اور مشتبہ مالی لین دین کا الزام ہے۔

سی بی آئی نے مشکوک مالی لین دین کے سلسلے میں 3 مئی 2018 کو اوپیندر رائے کو گرفتار کیا تھا۔ جیسے ہی اسے سی بی آئی کے کیس میں ضمانت ملی، ای ڈی نے انہيں 8 جون کو گرفتار کرلیا۔ تب سے وہ تقریبا 13 ماہ تک تہاڑ جیل میں بند تھے اور گزشتہ سال جولائی میں رہا ہوئے تھے۔

ہائی کورٹ نے ملک سے باہر نہ جانے اور گواہوں پر اثر انداز نہ ہونے کی شرط پر انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.