ETV Bharat / state

Supreme Court issues notice to ED دہلی کے وزیر صحت کی عرضی پر سپریم کورٹ کا ای ڈی کو نوٹس - سپریم کورٹ کا ای ڈی کو نوٹس

سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے ملزم اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین کی عرضی پر منگل کوای ڈی کو نوٹس جاری کیا۔ ہاد رہے کہ ای ڈی نے 5 اپریل کو منی لانڈرنگ کی جانچ کی بنیاد پر جین کی 4.81 کروڑ روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کیا تھا۔ اس کے بعد وزیر کو گرفتار کر لیا گیاتھا۔ یہ کیس 2015-17 کے دوران مختلف افراد کے نام پر جائیداد کے حصول سے متعلق ہے۔Supreme Court issues notice to ED

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 3:14 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے ملزم دہلی کے وزیر صحت اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر ستیندر جین کی عرضی پر منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کیا۔جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس کرشنا مراری نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد ای ڈی کو یہ نوٹس جاری کیا۔Supreme Court issues notice to ED

نوٹس جاری کرتے ہوئے بنچ نے واضح کیا کہ وہ لانڈرنگ کے الزام سے متعلق خوبیوں اورخامیوں پر غورنہیں کرے گی، بلکہ وہ صرف نچلی عدالت میں چل رہے اس مقدمے کی منتقلی سے متعلق تنازع پر غور کرے گی۔سپریم کورٹ نے اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 31 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

چیف جسٹس یو۔ یو للت کی صدارت والی بنچ نے پیر کے روز جین کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل کے ذریعہ جلد سماعت کی التجا کو قبول کرتے ہوئے، اس معاملے کو منگل کے روز سیریل نمبر ایک پر درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سبل نے خصوصی ذکر کے دوران درخواست کی تھی۔
جین نے دہلی ہائی کورٹ کے یکم اکتوبر کے اس فیصلےکو چیلنج کیا ہے جس میں اس نے ان کی نچلی عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت وہاں کی ایک دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے فیصلے پر مہرلگائی تھی۔ جین نے دہلی کی راؤس ایونیو عدالت کے ذریعہ منظور کردہ حکم کو چیلنج کیا، جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی درخواست کو یہیں کی ایک دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ای ڈی نے 5 اپریل کو منی لانڈرنگ کی جانچ کی بنیاد پر جین کی 4.81 کروڑ روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کیا تھا۔ اس کے بعد وزیر کو گرفتار کر لیا گیاتھا۔ یہ کیس 2015-17 کے دوران مختلف افراد کے نام پر جائیداد کے حصول سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi High Court دہلی ہائی کورٹ نے ستیندر جین کی عرضی کو خارج کر دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.