ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کا مکیش کی عرضی پر سماعت کا اشارہ

سپریم کورٹ نے پیر کو رحم کی درخواست خارج کیے جانے کے خلاف نربھیا معاملے کے قصوروار مکیش کی عرضی کی فوری طور پر سماعت کرنے کا اشارہ دیا۔

سپریم کورٹ کا مکیش کی عرضی پر سماعت کا اشارہ
سپریم کورٹ کا مکیش کی عرضی پر سماعت کا اشارہ
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 3:07 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:39 AM IST

چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے مکیش کی وکیل ورندا گروور کو معاملے کا خصوصی ذکرمینشننگ افسر کے سامنے کرنے کی صلاح دی۔

وکیل ورندا گروور نے عدالت سے جلد سماعت کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ یکم فروری کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کیاگیا ہے۔

اس پر جسٹس بوبڑے نے کہا کہ وہ مینشننگ رجسٹرار کے پاس جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ایک فروری کو پھانسی ہونی ہے تو اس کی جلد سماعت سپریم کورٹ کی اہم ترجیح ہوگی۔

واضح رہے کہ سال 2012 میں ہوئے نربھیا جنسی زیادتی اور قتل معاملے میں موت کی سزا پانے والے قصورواروں میں سے ایک مکیش نے ہفتے کو عدالت میں عرضی دائر کرکے صدر کے ذریعہ رحم کی درخواست خارج کیے جانے کے عدالتی جائزے کی اپیل کی ہے۔

قصوروار مکیش کمار سنگھ (32)کی جانب سے یہ عرضی دائر کی گئی ہے جس کی رحم کی درخواست صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گزشتہ 17جنوری کو خارج کردی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.