ETV Bharat / state

سپریم کورٹ نے ہندو مہاسبھا کی عرضی مسترد کی

سپریم کورٹ نے اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کی عرضی کو مسترد کر دیا جس میں مسلم خواتین کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دینے اور پردے پر پابندی عائد کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

sc
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 6:09 PM IST

چیف جسٹس رنجن گگوئی نے مذکورہ عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'مسلم خواتین کو اس معاملے کو چیلینج کرنے دیجیے۔'

ہندو مہا سبھا کی کیرالا یونٹ کے صدر نے اکتوبر 2018 میں کیرالا ہائی کورٹ کے ذریعے اس عرضی کو مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ کے ذریعے سبریمالا ٹیمپل میں خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے کے فوراً بعد یہ عرضی کیرالا ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

کیرالا ہائی کورٹ نے ہندو مہا سبھا کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے اسے 'پبلسٹی ایکسرسائز' قرار دیا تھا۔

اس فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ خواتین کو مسجد میں داخل ہونے سے منع کرنے کرنے کا جو دعویٰ کیا گیا ہے، اس کے تعلق سے ثبوت کی کمی ہے نیز سبریمالا کے تعلق سے سپریم کورٹ نے جو حکم صادر کیا ہے اس کا اطلاق اس کیس میں نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ 'اگر مسلم خواتین یہ محسوس کرتی ہیں کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو وہ کورٹ کا رُخ کرنے کے لیے آزاد ہیں۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.