ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کی سی اے امتحان سے آپٹ آوٹ کا متبادل دینے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے امیدواروں کو چارٹرڈ اکاونٹینٹس امتحان 2021سے باہر نکلنے (آپٹ آوٹ) کا متبادل فراہم کرنے کا انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا(آئی سی اے آئی) کو ہدایت دی ہے۔

سپریم کورٹ کی سی اے امتحان سے آپٹ آوٹ کا متبادل دینے کی ہدایت
سپریم کورٹ کی سی اے امتحان سے آپٹ آوٹ کا متبادل دینے کی ہدایت
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 10:24 PM IST

جج اشوک بھوشن کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے بدھ کو کہاکہ آئی سی اے آئی کی طرف سے مہیا کرایا گیا منصوبہ کافی نہیں ہے۔

عدالت عظمی نے کہاکہ سی اے کے آئندہ امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار ا س سے ہٹ سکتے ہیں اگر وہ یا ان کے کنبہ کا کوئی رکن کورونا وبا سے متاثر ہوا ہے۔

اس سے پہلے آئی سی اے آئی نے ایک شہر سے دوسرے شہر میں امتحان مرکز بدلے جانے پر آپٹ آوٹ آپشن دینے کی بات کہی تھی۔

بنچ میں جج دنیش ماہیشوری اور جج انیرودھ بوس بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں بارہویں کے امتحانات معاملے کی سماعت آج

بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر امتحان سے ہٹنے کی درخواست کے ساتھ کنبہ کے اراکین کے لئے کسی رجسٹرڈ ڈاکٹر کی طرف سے جاری میڈیکل سرٹی فیکیٹ پیش کیا جاتا ہے تو امیدوار کو آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.