ETV Bharat / state

SC on Hijab Case: حجاب معاملہ پر فوری سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 12:06 PM IST

Updated : Feb 10, 2022, 1:19 PM IST

حجاب معاملہ سے متعلق فوری طور پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملہ کی سماعت ہائی کورٹ میں جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ جب معاملہ کی سماعت جاری ہے تو اس میں کیوں کر مداخلت کی جائے۔

حجاب معاملہ پر فوری سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے حجاب سے متعلق ایک عرضی پر فوری طور پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ کرناٹک کے حجاب تنازع کے سلسلے میں جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کر کے جلد سماعت کی اپیل کی گئی۔

چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی سہ رکنی آئینی بینچ کے سامنے سینئر وکیل کپِل سبل نے آج ’خصوصی ذکر‘ کے تحت اس مسئلے کو بے حد ضروری بتاتے ہوئے اس کی جلد سماعت کرنے کی اپیل کی۔

چیف جسٹس نے عرضی گزار کے وکیل کی دلائل سننے کے بعد کہا کہ ’’یہ معاملہ کرناٹک ہائی کورت میں سماعت کے لیے زیر فہرست ہے۔ پہلے وہاں سماعت ہونے دیں۔ اس کے بعد ہم اس پر غور کریں گے۔''

سبل نے فوری سماعت کی ضرورت بتاتے ہوئے دلیل دیتے ہوئے کہا،’’امتحان ہونے والے ہیں۔ اسکولز- کالجز بند ہیں۔ لڑکیوں پر پتھراؤ ہو رہے ہیں۔ اس مسئلے پر فوری طورپر غور کیا جانا چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’میں اس عدالت سے اس عرضی کو زیر فہرست کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

چیف جسٹس کے ذریعہ کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت کا انتظار کرنے کےلئے کہنے پر مسٹر سبل نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ آج حکم پاس نہیں کرتا ہے تو سپریم کورٹ اسے خود منتقل کرکے سماعت کرسکتا ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا،’’ہم غور کریں گے۔‘‘

یہ تنازع کرناٹک میں پچھلے دنوں تب شروع ہوا تھا، جب ایک تعلیمی ادارے میں طالبات کو حجاب اتار کرکلاس میں آنے کے لئے کہا گیا تھا، جس سے انہوں نے انکار کردیا تھا۔ طالبات کی جانب سے اس معاملے میں ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ حجاب پہننا ان کا آئینی حق ہے اور اس سے انہیں نہیں روکا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اس تنازع کے سلسلے میں پچھلے دنوں کرناٹک کے اڈوپی میں تشدد کے واقعات ہوئے تھے۔ کئی سیاسی پارٹیوں اور مذہبی تنظیموں نے اس معاملے کی حمایت کی جب کہ کئی نے مخالفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Nationwide Protest Against Hijab Ban: ملک کے مختلف حصوں میں کرناٹک حجاب معاملہ کے خلاف احتجاج

حجاب معاملہ پر کرناٹک ہائی کورٹ میں دائر کی گئی عرضیوں کو سپریم کورٹ میں منتقل کرنے سے متعلق ایک درخواست پر فوری سماعت کرنے سے عدالت عظمیٰ نے انکار کردیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملہ کی سماعت ہائی کورٹ میں جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ جب معاملہ کی سماعت جاری ہے تو اس میں کیوں کر مداخلت کی جانی چاہئے۔

Last Updated : Feb 10, 2022, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.