سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو بدھ کے روز سپریم کورٹ کے بینچ نے 10 کروڑ روپے واپس کرنے کی اجازت دی ہے۔
یہ وہ رقم ہے، جو اس نے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت کے لئے سیکیورٹی کے طور پر عدالت عظمی میں جمع کروائی تھی۔
چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے بدھ کے روز کارتی چدمبرم کو وہ رقم واپس ادا کرنے کے لیے کہا ہے جو اس نے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت کے لئے سیکیورٹی کے طور پر عدالت عظمی میں جمع کروائی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس کے ماہ فروری میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو ٹینس ٹورنامنٹ کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
کارتی چدمبرم آئی این ایکس میڈیا کیس کے ایک ملزم ہیں جن کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سینٹرل انویسٹی گیشن (سی بی آئی) تحقیقات کررہی ہے۔