ETV Bharat / state

مالیا کی عرضی پر سماعت 13 اگست تک ملتوی - 13 اگست تک ملتوی

شراب کے فرار تاجر وجئے مالیا اور اس کے کنبے کی جائیداد ضبط کئے جانے پر روک سے متعلق عرضی کی سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت 13 اگست تک ملتوی ہوگئی ہے۔

مالیا کی عرضی پر سماعت 13 اگست تک ملتوی
author img

By

Published : Aug 2, 2019, 1:35 PM IST

بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مالیا کی اپیل جمعہ کو چیف جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ کے ز یر غور تھی لیکن مالیا کے وکیل فالی ایس نریمن کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب سماعت 13 اگست تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

معاملے کی سماعت شروع ہوتے ہیں مالیا کی جانب سے پیش ہوئے ایک وکیل نے نریمن کی طبیعت خراب ہونے کی بات بتائی اور سماعت ملتوی کرنے کی مانگ کی جسے عدالت عظمی نے منظور کرلیا۔ گزشتہ 29 جولائی کو ہونے والی سماعت میں بھی نریمن نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جسے بعد میں بنچ نے آج تک کے لئے ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ مالیا نے اپنی عرضی میں جائیداد ضبط کرنے کے عمل پر روک لگانے کی درخواست کی ہے ۔ مالیا کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا تھا جس نے شراب کے تاجر کی عرضی خارج کردی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.