ETV Bharat / state

بچت سے ہی وصول ہو جائے گی نئی پارلیمنٹ کی لاگت: برلا - لوک سبھا اسپیکر اوم برلا

کووڈ کے دور میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر سے متعلق اپوزیشن کے سوالوں کے درمیان لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج امید ظاہر کی ہے کہ اکتوبر 2022 تک پارلیمنٹ کی بچت سے ہی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کی لاگت وصول ہوجائے گی۔

Birla
برلا
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 10:35 PM IST

17 ویں لوک سبھا کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران مسٹر برلا نے کہا کہ سال 2019-20 میں 151.44 کروڑ روپے اور سال 2020-21 میں 249.54 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کینٹین ، باغبانی ، پرنٹنگ وغیرہ میں اب تک تقریبا 400.98 کروڑ روپے کی بچت ہوچکی ہے ، جو پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر 971 کروڑ روپے کی لاگت کا نصف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ جب تک پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوگی اس وقت تک اس کی لاگت بچت کے ذریعے حاصل ہو جائے گیجب اپوزیشن کے الزامات اور نئی پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر کے بارے میں سوال کیا گیا تو مسٹر برلا نے کہا کہ حکومت ہماری درخواست پر پارلیمنٹ کی نئی عمارت تعمیر کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

علی گڑھ: بھوک سے تڑپ کر ہڈی کا ڈھانچہ بن گئے، لیکن کورونا کے خوف سے باہر نہیں نکلے

موجودہ پارلیمنٹ ہاؤس میں نئے عہد کے مطابق توسیع اور جدید بنانا ممکن نہیں ہے۔ لہذا نئی عمارت کی تعمیر کی ضرورت کو محسوس کیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ پارلیمنٹ کی جنرل پرپز کمیٹی کے اجلاس میں اس پر غوروفکر کے لئے بلائی گئی میٹنگ میں تمام پارٹیوں کے نمائندے موجود تھے اور سب نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کی تجویز کو منظور کرلیا تھااور کسی نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.