ETV Bharat / state

شاہین باغ احتجاج کو بی جے پی کی پشت پناہی حاصل تھی: سوربھ بھاردواج

عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کے خلاف شاہین باغ کے احتجاج کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی پشت پناہی حاصل تھی۔

سوربھ بھاردواج
سوربھ بھاردواج
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 4:46 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں ہونے والا احتجاج ایک بار پھر سے موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس بار عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھاردواج نے احتجاج کے بارے میں بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'دہلی میں اگر کوئی بھی شخص احتجاج کرتا ہے تو دہلی پولیس اس کی اجازت نہیں دیتی ہے تو پھر تین ماہ سے زائد وقت تک کس طرح شاہین باغ کا احتجاج چلا۔

اس دوران سوربھ بھاردواج نے بی جے پی رہنماؤں کے ذریعے دیئے بیانات کا بھی ذکر کرتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

سوربھ بھاردواج سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو، ویڈیوا

جب ای ٹی وی بھارت نے شاہین باغ پر دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی اس بات کا ذکر کیا جس میں سسودیا نے کہا تھا کہ وہ شاہین باغ احتجاج کی حمایت کرتے ہیں' تو اس بات پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ 'ہم نے ہمیشہ شاہین باغ احتجاج کو لاء اینڈ آرڈر کو معاملہ کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'دہلی پولیس چاہتی تو ایک ہی دن میں احتجاج ختم کرواسکتی تھی لیکن مرکزی حکومت خود چاہتی تھی کہ یہ احتجاج ختم نا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.