نئی دہلی: سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کی آج حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کررہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی ولی عہد جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دہلی پہنچے تھے۔وزارت خارجہ کے مطابق "اس دورے کے دوران، انھوں نے 9-10 ستمبر، 2023 کو ہندوستان میں منعقد ہونے والے G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور ریاستی دورے کے لیے 11 ستمبر 2023 کو بھارت میں اپنا قیام جاری رکھا،"
-
#WATCH | Crown Prince and Prime Minister of the Kingdom of Saudi Arabia Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud and Prime Minister Narendra Modi hold delegation-level talks at Hyderabad House in Delhi. pic.twitter.com/EE7l3z7G1t
— ANI (@ANI) September 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Crown Prince and Prime Minister of the Kingdom of Saudi Arabia Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud and Prime Minister Narendra Modi hold delegation-level talks at Hyderabad House in Delhi. pic.twitter.com/EE7l3z7G1t
— ANI (@ANI) September 11, 2023#WATCH | Crown Prince and Prime Minister of the Kingdom of Saudi Arabia Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud and Prime Minister Narendra Modi hold delegation-level talks at Hyderabad House in Delhi. pic.twitter.com/EE7l3z7G1t
— ANI (@ANI) September 11, 2023
پی ایم مودی سے ملاقات سے قبل، سعودی عرب کے ولی عہد کا صبح 10 بجے نئی دہلی کے راسٹرپتی بھون میں ایک رسمی استقبال کیا گیا۔حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد، توقع ہے کہ سعودی ولی عہد اسی مقام پر دوپہر 12 بجے کے قریب بھارت۔سعودی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی پہلی میٹنگ کے منٹس پر دستخط کریں گے۔اس کے بعد ، سعودی عرب کے ولی عہد شام تقریبا 6:30 بجے راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔سلمان تقریباً 8.30 بجے نئی دہلی سے روانہ ہوں گے۔
سعودی ولی عہد نے اس سے قبل فروری 2019 میں ریاستی دورے پر بھارت کا دورہ کیا تھا، اور یہ بھارت کا ان کا دوسرا سرکاری دورہ ہوگا۔سلمان جمعہ کو 18 ویں جی 20 لیڈرس سمٹ میں شرکت کے لیے دہلی کے پالم ایئربیس پر پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی نے ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کا آغاز کیا
اس سے پہلے ہفتے کے روز، بھارت امریکہ، سعودی عرب اور یورپی یونین نے ایک میگا انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ شپنگ اور ریلوے کنیکٹیویٹی کوریڈور شروع کرنے کے لیے ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب بھارت کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ بھارت کی 18 فیصد سے زیادہ خام تیل کی درآمد سعودی عرب سے کی جاتی ہے۔