ETV Bharat / state

ستیندر جین کی صحت میں بہتری

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی صحت میں کچھ بہتری دیکھنے میں آرہی ہے، جو پیر کی رات سے ہی اسپتال میں داخل تھے۔ سانس لینے میں تکلیف کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ستیندر جین کی صحت میں بہتری، آکسیجن سپورٹ ہٹا دی گئی

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 8:06 PM IST

اب یہ تکلیف کم ہورہی ہے اور وہ اب خود سے سانس لے پا رہے ہیں۔ لہذا آج صبح ہی آکسیجن سپورٹ ہٹا دی گئی ہے۔

ستیندر جین کی صحت میں بہتری، آکسیجن سپورٹ ہٹا دی گئی

عام آدمی پارٹی کے رہنما ستیندر جین کا بخار پہلے سے کم ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کی رات سے ہی انہیں تیز بخار تھا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تو وہیں منگل کے روز ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد بھی علامات برقرار تھے اور اسی وجہ سے یہ ٹیسٹ بدھ کے روز دوبارہ ہوا جو مثبت بتایا گیا۔

واضح رہے کہ کل اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ستیندر جین کے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ چونکہ ستیندر جین 14 جون کو وزارت داخلہ کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے، اس لئے توقع کی جارہی تھی کہ بہت سارے وزراء اور عہدیداروں کو قرنطینہ کیا جائے گا۔

لیکن اس کے علاوہ وزارت داخلہ میں آج بھی میٹنگ ہو رہی ہے، جس میں وزیر اعلی کیجریوال بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.