ETV Bharat / state

ستیش اپادھیائے نے این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین کا حلف لیا - نئی دہلی سے رکن پارلیمنٹ اور کونسل کی رکن میناکشی لیکھی

نئی دہلی سے رکن پارلیمنٹ اور کونسل کی رکن میناکشی لیکھی نے آج ستیش اپادھیائے کو (این ڈی ایم سی) کے ممبر اور وائس چیئرمین کا حلف دلایا۔

ستیش اپادھیائے نے این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین کا حلف لیا

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 6:03 PM IST

نئی دہلی: ستیش اپادھیائے نے آج نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے رکن اور وائس چیئرمین کا حلف لیا۔

مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و ثقافت اور نئی دہلی سے رکن پارلیمنٹ اور کونسل کی رکن میناکشی لیکھی نے آج اپادھیائے کو بطور ممبر اور وائس چیئرمین کا حلف دلایا اور دیگر تین ارکان کلجیت سنگھ چہل، وشاکھا سیلانی اور گریش سچدیوا کو بھی کونسل کیلئے حلف دلایا۔

مرکزی وزارت داخلہ نے نئی دہلی میونسپل کونسل ایکٹ 1994 کے سیکشن 4 کے ذیلی سیکشن (1) کے ذریعے دی گئی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 26 اگست 2021 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے وائس چیئرمین اور دیگر ارکان کو نامزد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر نئی دہلی میونسپل کونسل کے چیئرمین دھرمیندر اور دہلی میونسل کونسل کے دو دیگر سرکاری ارکان، وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور میں جوائنٹ سکریٹری ڈی تھارا اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر وکاس آنند بھی موجود تھے۔

دہلی پردیش بی جے پی کے صدر کے علاوہ ، اپادھیائے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن میں کونسلر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.