ETV Bharat / state

مارچ 2024 تک جتنا چلو اتنا ٹول ادا کرنے کا نظام ہوگا شروع: گڈکری - جتنا چلو اتنا ٹول ادا کرنے کا نظام ہوگا شروع

سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مارچ 2024 تک ملک میں قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وے پر جتنا چلو اتنا ٹول ادا کرنے کا نظام شروع ہو جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 4:19 PM IST

نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مارچ 2024 تک ملک میں قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وے پر جتنا چلو اتنا ٹول ادا کرنے کا نظام شروع ہو جائے گا۔ وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں گڈکری نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کا دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر تجربہ کیا گیا ہے۔ اب اسے مکمل طور پر نافذ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس میں لوکیشن پر مبنی ٹول سسٹم ہے۔ اس میں جتنا کلو میٹر گاڑی ٹول روڈ پر گاڑی چلے گی اتنا ہی کلومیٹر کے لیے ہی ٹول ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مزید 2 ممبران پارلیمنٹ معطل، اب تک اپوزیشن کے 143 ارکان کے خلاف کی گئی کاروائی

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے بینکوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ملا کر ایک کمپنی بنائی جا رہی ہے جو اس سسٹم کو چلائے گی۔ اس سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سالانہ تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔ ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً 100 فیصد گاڑیوں میں فاسٹیگ لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب تک آٹھ کروڑ فاسٹیگ لگائے جا چکے ہیں۔ ملک میں قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وے پر جتنا چلو اتنا ٹول ادا کرنے کا نظام بہت جلد شروع ہو جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.