جنوب مشرقی دہلی کے سرائے کالے خاں چوکی کی پولیس ٹیم نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت 20 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے جو سراے کالے خاں کا رہائشی ہے۔ جس کے پاس سے پولیس نے اسنیچنگ کا فون بھی برآمد کیا ہے۔
ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ آر پی مینا نے بتایا کہ 22 جولائی کو شکایت کنندہ نے بتایا کہ جب وہ صبح 7:50 کے قریب سرائے کالے خاں بس اسٹینڈ کی طرف جارہے تھے۔ تبھی ایک لڑکا آیا اور اس کا موبائل چھین کر بھاگ گیا۔
جس کے بعد اس نے پولیس کی مدد سے ملزم کو پکڑ لیا اور ملزم سے چھینا ہوا موبائل بھی برآمد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ملزم کو متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کو 'ای ینترا روبوٹکس' مقابلے میں کامیابی
پولیس تفتیش میں ملزم عمران نے بتایا کہ اس نے پانچویں کلاس تک تعلیم حاصل کی ہے اور غلط سنگت میں پڑنے کے بعد اس نے منشیات لینا شروع کردیا۔ اس کے پاس مستقل ملازمت نہیں تھی، اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اس نے اسنیچننگ اور چوری کرنی شروع کردی۔ ساتھ ہی ملزم کو پہلے کسی معاملے میں ملوث نہیں پایا گیا ہے۔