ETV Bharat / state

عآپ رکن پارلیمان کی ای ٹی وی بھارت سے گفتگو - دہلی میں کورونا وائرس کو لے کر آل پارٹی اجلاس

ای ٹی وی بھارت نے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان سنجے سنگھ کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ہے، جنہوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے ذریعہ منعقد کی گئی آل پارٹی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

عآپ رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کی

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 7:12 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ بلائی گئی آل پارٹی اجلاس میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے راجیہ سبھا رکن پارلیمان سنجے سنگھ شامل ہوئے تھے۔اس اجلاس کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں سنجے سنگھ نے کہا کہ اجلاس میں دہلی حکومت کی تیاریوں کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں دہلی کے چیف سکریٹری نے موجودہ وقت میں دہلی حکومت کی طرف سے کیے جارہے کاموں سے متعلق سب کو آگاہ کیا۔

عآپ رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کی

سنجے سنگھ نے کہا کہ ہم نے اس اجلاس میں یہ بات رکھی کہ اس وقت دہلی 10 لاکھ کے حساب سے ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والا ریاست ہے، اس کے بعد تمل ناڈو کا نمبر ہے۔ساتھ ہی کورونا مریضوں کے لیے بستروں کی دستیابی میں بھی دہلی آگےہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں 46 فیصدی بستر ابھی بھی خالی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزانہ 18 ہزار ٹیسٹنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو 20 جون تک پورا کرلیا جائے گا۔

سنجے سنگھ نے اعدادوشمار کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں اس بارے میں تبادلہ خیال ہوا کہ آنے والے دنوں میں کہاں اور کتنے بستروں کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکریٹری صحت کی جانب سے اجلاس میں بتایا گیا کہ اب صرف 450 روپئے میں کورونا کی جانچ کی جاسکتی ہے اور اس سے صرف 15 منٹوں میں رپورٹ آجائیگی جلد ہی لوگ اس سہولیات کا فائدہ اٹھا پائیں گے۔

اس اجلاس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ کورونا کے خلاف جاری اس جنگ میں این سی سی، اسکاؤٹ گائیڈ،، مختلف پارٹیوں کے کارکن اور کورونا کو شکست دے چکے لوگوں سے بھی مدد لی جائے گی۔

کورونا سے متعلق موضوع پر سیاسی سوال و جواب پر سنجے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اس پر سیاست نہیں کریگی اور وزیر داخلہ نے بھی یہ بات کہی کہ سب متحد ہو کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مسلسل اجلاس کر رہے ہیں۔کل انہوں نے دو اجلاس کی، جس مین پہلی میٹنگ مرکزی وزیر صحت، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیراعلی کے ساتھ منعقد کی۔ وہیں دوسری میٹنگ میں وزیر داخلہ کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر، وزیراعلی اور تینوں کارپوریشن کے میئر اور کمشنر بھی موجود رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.