ETV Bharat / state

'کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، اسی لیے دھرنا پر بیٹھے' - سنجے سنگھ

راجیہ سے معطل عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے کہا کہ 'ہم چائے پینے کے لیے نہیں بلکہ کسانوں کو انصاف دلانے کے لیے دھرنا پر بیٹھے ہیں۔

کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے
کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 11:17 AM IST

راجیہ سبھا میں دو زرعی بل پاس کرنے کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ سمیت آٹھ اراکین پارلیمان پارلیمنٹ کے احاطے میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

راجیہ سبھا میں زرعی بل منظوری کے دوران ہنگامہ کرنے کے الزام میں انہیں معطل کیا گیا ہے۔ معطل ارکان پارلیمان نے ایوان کے اندر دھرنا دیا اور ایوان کی کارروائی ختم ہونے کے بعد مہاتما گاندھی کے مجسمے کے پاس دھرنا پر بیٹھ گئے، تمام اراکین رات بھر سے دھرنے پر ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔

کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے

سنجے سنگھ نے ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ ذاتی تعلقات کی بات نہیں ہے کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، ہم کسانوں کو انصاف دلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پوری رات یہاں بیٹھے رہے، ملک کے کسانوں کو انصاف دلانے کے لیے، ملک کے کروڑوں کسانوں کے خلاف جو کالا قانون پارلیمنٹ میں پاس ہوا ہے، اس کے خلاف ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح نائب چیئرمین آئے تھے، ہم نے ان سے بھی کہا کہ اس دن قانون کو طاق پر رکھ کر کسان مخالف بل پارلیمنٹ میں پاس کیا گیا جب کہ بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں تھی۔

سنجے سنگھ نے نائب چیئرمین سے کہا کہ ہم لوگ ووٹنگ کا مطالبہ کرتے رہے، لیکن آپ نے ووٹنگ نہیں کروائی، انہوں نے یہاں تک کہا کہ یہ ذاتی تعلقات نبھانے کا وقت نہیں ہیں، ہم یہاں کسانوں کے لیے بیٹھے ہیں اور کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، یہ پورے ملک نے دیکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.