آپ‘ کی سیاسی امور کمیٹی کی جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔
پی اے سی نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پنکج گپتا کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
میٹنگ کے بعد پارٹی نے کہا ہے کہ دہلی اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کبھی بھی ہو سکتا ہے۔ پارٹی دہلی اسمبلی کے انتخابات میں دہلی حکومت کی پانچ برسوں کی کامیابیوں کو لے کر اترے گی۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ’آپ ‘کی حکومت نے دارالحکومت دہلی میں چہار رخی ترقی کی ہے۔
آپ کارکنان حکومت کے صحت، تعلیم، بجلی اور پانی کے شعبوں میں کئے گئے کاموں کوایک ایک گھر تک پہنچانے کا کام کریں گے۔
سنگھ پارٹی کے بانی ارکان میں ہیں اور پی اے سی کے بننے کے بعد سے ہی اس کے رکن ہیں۔
گپتا بھی آپ کے بانی رکن ہیں اور شروع سے قومی جنرل سکریٹری ہیں۔
خیال رہے ’آپ ‘نے دہلی اسمبلی انتخابات میں 2015 کی کارکردگی کو دوہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دہلی اسمبلی کے 2015 کے انتخابات میں آپ نے 70 میں سے 67 حلقے کو جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔