ابوعاصم اعظمی نے کورونا دور میں الشفا کی کارکردگی پراسپتال انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ کورونا کی شدید لہر کے دوران الشفا ہاسپٹل کی انسانی جانوں کو بچانے کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ بیماری سے آزاد صحت مند سماج بنانے کے لیے بے حد ضروری ہے کہ الشفا ہاسپٹل کی طرز پر دیگرعلاقوں میں بھی ایسے منظم اور ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کھولے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج مجھے یہ دیکھ دلی مسرت ہو رہی ہے کہ بہت کم عرصے میں الشفا اسپتال نے نہ صرف جامعہ نگر بلکہ دہلی کے ایک کامیاب اسپتال کے طور پر اپنی پہچان بنالی ہے۔ میں اسے قائم کرنے والوں کی دوراندیشی کی دل سے قدر کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: سیوان: ابو عاصم اعظمی نے شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب سے ملاقات کی
اس دوران انہوں نے الشفا ہاسپیٹل کے ڈاکٹرس، صحت ملازمین اور اسپتال انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران جس طرح سے الشفا ہاسپٹل نے کام کیا ہے وہ ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے۔