نئی دہلی:سماج وادی پارٹی نے پوری دہلی میں صرف ایک امیدوار اشو خان کو حساس مسلم اکثریتی وارڈ188 شاہین باغ اور ابوالفضل سے ٹکٹ دیا ہے۔
اشو خان سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی-Smajwadi Party Candidate Ashu khan Exclusivly Talk To ETV Bharat Urdu
اشو خان نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا شاہین باغ اور ابوالفضل پر بہت بڑا قرض ہے۔اس لئے کہ سماج وادی پارٹی کے مکھیا اکھلیش یادوں نے قبرستان کے زمین دی ہے اس علاقے میں واحد قبرستان بٹلہ ہاوس میں تھا اور وہ بھی وبروں بھرا ہوا تھا جس کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اس مسلم علاقے کو قبرستان کی زمین دی گئی ہے اس لئے اس علاقے کے لوگوں پر سماج وادی پارٹی کا بہت بڑا قرض ہے اور اب قرض اتارنے کا موقع ہے۔اس لئے اس مرتبہ شاہین باغ اور ابوالفضل کے لوگوں نے سماج وادی پارٹی کو ووٹ دینے کا من بنا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Jahangirpuri Riots جہانگیر پوری فساد کے ملزم 'انصار' سے خاص بات چیت
آشو خان نے کہا کہ وہ بلڈر نہیں وہ لیڈر ہیں باقی پارٹیوں کے امیدوار بلڈر ہیں جن کے کام پر سوال اٹھتے رہیں ہیں.ایڈوکیٹ اشو خان نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی اس علاقے میں رہے ہیں لوگ انہیں قریب سے جانتے ہیں ۔
انہون نے کہا کہ اگر وہ اس علاقے سےجیت جاتے ہیں تو قبرستان کے پیچھے جو زمین باقی ہے اس کو بھی سماج وادی پارٹی سے لینے کی کوشش کریں گے
انہوں نے کہا کہ کوڑے کی ڈمپنگ کو بھی ختم کرنے کے لئے کام کریں گے.واضح رہے کہ ایم سی ڈی کا انتخاب 4دسمبر کو ہونے والا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 7 دسمبر کو ہوگی۔Smajwadi Party Candidate Ashu khan Exclusivly Talk To ETV Bharat Urdu