ETV Bharat / state

Wrestlers Protest ہمارا احتجاج سیاسی نہیں ہے، ستیہ ورت کدیان - پہلوانوں کا احتجاج

بھارت کی اسٹار ریسلر ساکشی ملک اور ان کے شوہر پہلوان ستیہ ورت کدیان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کا احتجاج سیاسی نہیں ہے۔ ان کے احتجاج کے حوالے سے جھوٹی کہانیاں تیار کی گئی ہیں۔Our protest is not politically motivated says satyawart kadian

بھارت کی اسٹار ریسلر ساکشی ملک اور ان کے شوہر پہلوان ستیہ ورت کدیان

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 11:15 AM IST

نئی دہلی: اولمپک تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک اور ان کے پہلوان شوہر ستیہ ورت کدیان نے ہفتہ کو اصرار کیا کہ ان کا احتجاج سیاسی طور پر محرک نہیں تھا اور وہ ہراساں کیے جانے کے باوجود سالوں تک خاموش رہے کیونکہ اس پہلے تک ریسلرز متحد نہیں تھے۔ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کادیان نے کہا کہ ان کے احتجاج کے بارے میں ایک غلط بیانیہ بنایا گیا ہے اور وہ چیزوں کو صاف کرنا چاہتے ہیں۔ ساکشی، ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا سمیت ملک کے چوٹی کے پہلوانوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سبکدوش ہونے والے صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔ کانگریس کی پرینکا گاندھی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما احتجاجی مقام پر پہنچ کر 28 مئی کو جنتر منتر سے ہٹائے گئے پہلوانوں کی حمایت کی۔

کادیان نے کہا کہ ان کی کارکردگی کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ پر واضح کر دوں کہ ہمارا احتجاج سیاسی طور پر محرک نہیں ہے۔ ہم جنوری میں (جنتر منتر) آئے تھے اور بی جے پی کے دو رہنماوں نے پولیس سے اجازت لی تھی۔ اس دوران ساکشی کو مظاہرے کی منظوری کا خط دکھانے کو کہا۔ یہ خط سابق پہلوان ببیتا پھوگاٹ اور تیرتھ رانا نے لکھا ہے، جو بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ کادیان نے مزید کہا کہ اس (مظاہرے) کو کانگریس کی حمایت نہیں ہے۔ 90 فیصد سے زیادہ لوگ (کشتی کی دنیا میں) جانتے ہیں کہ یہ (ہراساں کرنا اور ڈرانا) پچھلے 10 سے 12 سالوں سے ہو رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے آواز اٹھانے کی کوشش کی لیکن ریسلرز متحد نہیں تھے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی لڑائی ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ کے خلاف ہے نہ کہ حکومت کے خلاف۔

مزید پڑھیں:۔ Wrestlers Protest زندگی داؤ پر لگی ہے، انصاف کے لیے نوکری چھوڑ دیں گے، بجرنگ پونیا

ساکشی نے کہا کہ وہ اتنے سالوں تک خاموش رہیں کیونکہ پہلوان متحد نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ نابالغ اپنے بیان سے مکر گئی ہے۔ اس کے خاندان کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔ ان پہلوانوں کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے۔ طاقتور شخص کے خلاف ہمت جمع کرنا آسان نہیں ہے۔ کادیان نے کہا کہ 28 مئی کو پولیس کی بربریت نے انہیں توڑ دیا ہے۔ کادیان نے کھاپوں سے بھی اپیل کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سے کچھ غلط ہوا ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ کادیان نے 11 منٹ طویل ویڈیو کے آخر میں کہا کہ جب ہم متحد نہیں ہوتے تو سسٹم فائدہ اٹھاتا ہے۔ اگر آپ کو کسی قسم کی ناانصافی کا سامنا ہے تو آواز اٹھائیں اور متحد ہو جائیں۔ بتادیں کہ پولس نے برج بھوشن کے خلاف پیچھا کرنے اور جنسی ہراسانی کے الزامات کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.