چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے سجن کمار کی عبوری ضمانت پر رہائی کا حکم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ گرمیوں کی چھٹیوں میں عبوری ضمانت کی عرضی پر سماعت کرے گی۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ سبری مالا معاملے میں سماعت پوری کرنے کے بعد کمار کی صحت پر ایمس کی ڈاکٹر رپورٹ پر غور کرےگی۔
واضح رہے کہ سجن کمار کو دہلی ہائی کورٹ نے 17دسمبر 2018 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔جس معاملے میں اسے قصوروار ٹھہرایا گیا اور سزا دی گئی وہ ایک- دو نومبر 1984 کو دہلی چھاونی کے راج نگر پارٹ -1 علاقے میں پانچ سکھوں کے قتل اورراج نگر پارٹ 2 میں ایک گرودوارے کو جلانےسے متعلق ہے۔
واضح رہے کہ 31اکتوبر 1984کو دو سکھ باڈی گارڈس کے ذریعہ وزیراعظم اندرا گاندھی کو قتل کرنے کے بعد سکھ مخالف فساد بھڑک اٹھے تھے۔