چیف جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے سجن کمار کی بوری ضمانت پر رہائی کا حکم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں میں اس کی ضمانت عرضی پر سماعت کرے گی۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ سبری مالا معاملے میں سماعت پوری کرنے کے بعد کمار کی صحت پر ایمس کی ڈاکٹر رپورٹ پر غور کرےگی۔
واضح رہے کہ سجن کمار کو دہلی ہائی کورٹ نے 17دسمبر 2018 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ جس معاملے میں اسے قصوروار ٹھہرایا گیا اور سزا دی گئی وہ دو نومبر 1984 کو دہلی چھاونی کے راج نگر پارٹ -1 علاقے میں پانچ سکھوں کے قتل اور راج نگر پارٹ 2 میں ایک گرودوارے کو جلانے سے متعلق ہے۔
واضح رہے کہ 31 اکتوبر 1984کو دو سکھ باڈی گارڈس کے ذریعہ وزیراعظم اندرا گاندھی کو قتل کرنے کے بعد سکھ مخالف فساد بھڑک اٹھے تھے۔