ETV Bharat / state

سجن کمار کی ضمانت پرسماعت 25 مارچ کو - sajan kumar

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہوئے سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے کانگریس کے سابق رہنما سجن کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

file photo
author img

By

Published : Mar 15, 2019, 8:58 PM IST

جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایس اے نظیر کی بنچ نے جمعرات کو سجن کمار کی عرضی پر سماعت 25مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔

تین مرتبہ ممبر پارلیمنٹ رہ چکے 73 سالہ سجن کمار نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں ضمانت عرضی دائر کی تھی ۔

جسٹس سنجیو کھنہ نے 25فروری کو سجن کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت سے خود کو الگ کرلیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کے قتل کے بعد راج نگر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل اور جلانے کے معاملے میں گذشتہ سال 17 دسمبر کو سجن کمار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سزا سنائے جانے کے دو ہفتہ کے بعد 31دسمبر کو سجن کمار نے کڑکڑ ڈوما عدالت میں خود سپردگی کردی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.