نئی دہلی: دہلی سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے انتخابات میں ایک بار پھر شرومنی اکالی دل بادل نے جھنڈا لہرایا ہے۔ پارٹی نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ وہیں 46 نشستوں والی DSGMC انتخاب میں تیسری بار کامیابی حاصل کی ہے۔ شرومنی اکالی دل بادل کو 27 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ شرومنی اکالی دل دہلی کو 14 نشستیں ہی مل سکی ہیں جبکہ 3 سیٹیں جاگو پارٹی کے ہاتھ میں آئی ہیں اور ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اس الیکشن میں بڑا الٹ پھیر بھی دیکھنے کو ملا۔ شرومنی اکالی دل بادل کے امیدوار منجیندر سنگھ پنجابی باغ س ےہار گئے ہیں۔ انہیں شرومنی اکالی دل دہلی کے امیدوار سردار ہروندر سنگھ سرنا نے 500 سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔
آپ کو بتادیں کہ اتوار کو ڈی ایس جی ایم سی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ آف گوردوارہ الیکشن ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ دہلی میں 5 مقامات پر اسٹرانگ روم قائم کیے گئے تھے، جہاں بدھ کو ووٹوں کی گنتی ہوئی۔ اس بار کل342065 ووٹرز میں سے 1,27,472 لوگوں نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس بار سب سے زیادہ ووٹنگ پنجابی باغ وارڈ سے ہوئی جہاں54.10 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ان میں 3,819 لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ وہیں شیام نگر علاقے میں سب سے کم 25.18فیصد ووٹ ڈالے گئے یہاں کل 1,911لوگوں نے ووٹ ڈالے۔
ڈی ایس جی ایم سی انتخابات میں شرومنی اکالی دل بادل کی تیسری بار جیت - الیکشن ڈائریکٹوریٹ
دہلی سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے انتخابات میں ایک بار پھر شرومنی اکالی دل بادل نے جھنڈا لہرایا ہے۔