بوریسوو نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ بھارت روسی ہتھیاروں کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔ سال 2030 تک روس اور ہندوستان فوجی تکنیکی تعاون کے ایک پروگرام کو مربوط کرنے کے لئے کام چل رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ وزیر دفاع بننے کے بعد روس کے اپنے پہلے دورہ پر ہیں۔
روس حکومت کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق بوریسوو نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی دباؤ کے باوجود روس اور بھارت نے کامیابی کے ساتھ دفاعی سیکٹر میں ایک دوسرے کا تعاون کیا ہے۔ خاص طور پر بھارت کو ایس -400 ایئر ڈیفنس میزائل نظام دینے پر۔
بھارت اور روس نے دراصل اکتوبر 2018 میں بھارت کو پانچ ارب ڈالر والی ایس -400 ایئر ڈیفنس میزائل نظام دینے پر دستخط کئے تھے۔