مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ'پولیس اور بی آیل او افسران عوام کو بغیر کسی وجہ سے پریشان کر رہے ہیں۔ ان کو ایک پولنگ بوتھ سے دوسرے پولیس بوتھ پر بھیج رہے ہیں۔ جس سے ایک تو عوام کا وقت ضائع ہورہا ہے۔ ساتھ ہی پولنگ کی رفتار بھی سست ہو رہی ہے'۔
قابل ذکر ہے کہ وقت کم ہے اور ووٹرز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 40 سے 50 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود ابھی بھی ووٹرز اپنی باری کے انتظار میں قطاریں لگاے کھڑے ہیں۔
ابھی کافی وقت باقی ہیں اور پولنگ اسٹیشن کا میں لوگوں کا ہجوم نظر آ رہا ہے. کچھ لوگوں کا الظام ہے کہ اقلیتی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں ووٹنگ کی رفتار کو سست روی سے چلانے کی سازش ہے۔