دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کی جانب سے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دو قسطوں میں 4 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے لڑنے کے لئے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ملک سے اپیل کی تھی کہ وہ متحد ہوکر اور مالی مدد کریں۔
کورونا وائرس کے خلاف ملک کی لڑائی میں دہلی یونیورسٹی نے وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں اپنی مالی مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ پہلی قسط میں دو کروڑ 91 لاکھ روپے اور دوسری قسط کے تحت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے جمع کروائے گئے ہیں۔
دو قسطوں میں تقریبا 4 کروڑ کی رقم وزیر اعظم کیئرز فنڈ میں جمع کرائی گئی ہے۔
وہیں ڈی یو کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش تیاگی نے بھی یونیورسٹی کے سابق طلباء کو ایک پیغام لکھا، جس میں انہوں نے سابق طلباء سے کرونا وائرس سے لڑنے کی اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ اگر وہ کہیں بھی ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کوئی کام کررہے ہیں تو اسے ضرور شیئر کریں۔