ETV Bharat / state

Vishwakarma scheme to Start پندرہ ہزار کروڑ روپے کی وشوکرما اسکیم شروع ہوگی: مودی

author img

By

Published : Aug 15, 2023, 4:00 PM IST

وزیر اعظم نے کہا کہ اس وشوکرما جینتی پر تقریباً 13-15 ہزار کروڑ روپے کی وشوکرما اسکیم شروع کی جائے گی۔ اس کا فائدہ روایتی ہنر کے ساتھ زندگی گزارنے والے لوگوں کو فائدہ ملے گا۔

مودی
مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ 15ہزارکروڑ روپے کی وشوکرما یوجنا شروع کی جائے گی جس کا فائدہ چھوٹے مزدوروں کوملے گا۔

مودی نے آج یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے 13 کروڑ لوگ غریبی سے باہرنکلے ہیں۔ اس کامیابی میں پردھان منتری آواس یوجنا، کسان سمان ندھی یوجنا، ریہڑی پٹری والے دکان کے لیے سواندھی جیسی اسکیموں کا تعاون رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم سواندھی سے 50 ہزار کروڑ روپے سڑک کے دکانداروں تک پہنچایا گیاہے۔ آنے والے دنوں میں وشوکرما جینتی پر ایک پروگرام لاگو کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس وشوکرما جینتی پر تقریباً 13-15 ہزار کروڑ روپے کی وشوکرما اسکیم شروع کی جائے گی۔اس کا فائدہ روایتی ہنر کے ساتھ زندگی گزارنے والے لوگوں کو فائدہ ملے گا۔

انہوں نے کہا ”روایتی ہنر کے مطابق زندگی گزارنے والے لوگ، جو کہ اوزار سے اوراپنے ہاتھوں سے کام کرنے والا طبقہ ہے، زیادہ تراو بی سی برادری سے ہیں۔ ہمارے بڑھئی ہوں، ہمارے سنار ہوں، ہمارے معمار ہوں، ہمارے کپڑے دھونے والے ہوں، ہمارے بال کٹوانے والے بھائی بہن خاندان ہوں، ایسے لوگوں کو ایک نئی طاقت دینے کے لیے، ہم آنے والے مہینے میں وشوکرما جینتی پروشو کرما اسکیم لانچ کریں گے تقریباً 13-15 ہزار کروڑ روپے سے اس کی شروعات کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی

مودی نے کہا کہ پی ایم کسان سمان ندھی میں ڈھائی لاکھ کروڑ روپے براہ راست ملک کے کسانوں کے کھاتوں میں جمع کیا گیا ہے۔ جل جیون مشن، ہر گھر تک صاف پانی کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے دو لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 70 ہزار کروڑ روپے لگائے گئے ہیں۔ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.