ETV Bharat / state

روہنگیا مہاجرین بھی کورونا کی جانچ کرانے کے خواہاں

وزارت داخلہ کی جانب سے ریاستوں کو بھیجے گئے خط میں آرڈر جاری کیا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی اسکریننگ کرائی جائے۔

روہنگیا مہاجرین بھی چاہتے ہیں ان کی کورونا جانچ ہو

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 3:45 PM IST

وزارت کی جانب سے لکھے گئے اس خط میں بتایا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں نے تبلیغی جماعت کے اجتماعات اور دیگر مذہبی تقاریب میں شرکت کی ہے جس کی وجہ سے انہیں کورونا وائرس سے انفیکشن ہونے کا خطرہ ہے اس لیے ان کا پتہ لگایا جائے اور ان کی جانچ کی جائے۔

وزارت داخلہ کی جانب جاری اس خط کے بعد اب روہنگیا ہیومن رائٹس انیشیٹیو کی جانب سے ایک بیان آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی روہنگیا مہاجرین اس کا احترام کریں گے۔

روہنگیا مہاجرین بھی چاہتے ہیں ان کی کورونا جانچ ہو

روہنگیا ہیومن رائٹس انیشیٹیو کے ڈائریکٹر شبیر نے حکومت کے اس فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود چاہتے تھے کہ بھارتی حکومت ان کا کورونا ٹیسٹ کرائے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی، جموں، تلنگانہ، ہریانہ، پنجاب سمیت دیگر ریاستوں میں 40 ہزار سے زائد مہاجر کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ جبکہ یونائیٹڈ نیشن ہائی کمشنر فور ریفیوجیز میں تقریباً 17500 مہاجرین نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.