ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: کسٹمر سروس سینٹر میں لوٹ، ایک گرفتار - سینٹر مالک محمد ابراہیم

صاحب گنج کے بوریو تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک کسٹمر سروس سینٹر سے 30 ہزار روپے لوٹ لیے۔

جھارکھنڈ: کسٹمر سروس سینٹر میں لوٹ، ایک گرفتار

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 10:48 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع کے دنوار گاﺅں واقع بینک آف بڑودہ کے کسٹمر سروس سینٹر میں تین نوجوان پہنچے اور سینٹر مالک محمد ابراہیم کو اسلحہ کا خوف دکھا کر اپنے قبضے میں لے لیا ۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے آپریٹر سے ان کا اسمارٹ فون اور تیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ فرار ہونے سے قبل بدمعاشوں نے سینٹر میں توڑ پھوڑ کی ۔

سینٹر مالک محمد ابراہیم نے بھاگ رہے بدمعاشوں سے ہاتھا پائی شروع کر دی ۔ اس کے بعد گاﺅں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ گاﺅں والوں کی بھیڑ دیکھ کر بدمعاش بائک چھوڑ کر بھاگنے لگے ۔ بدمعاشوں کو دنوار پہاڑ کی جانب بھاگتے دیکھ کر گاﺅں والوں نے تعاقب کر کے ایک بدمعاش کو پکڑلیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا ۔

ذرائع نے بتایاکہ گرفتار کیے گئے بدمعاش کے پاس سے موبائل برآمد کیا گیا ہے ۔ تفتیش میں ملی اطلاع کے مطابق گڈا ضلع کے بوآری جور تھانہ علاقہ کے تحت ڈوڈھ ری چوک باشندہ ستا ر انصاری اور مظفر انصارری کے ساتھ مل کر واقعے کو انجام دیا گیا ہے ۔ سبھی بدمعاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ دریں اثنا پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ سبھی بدمعاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ سبھی کو جلد ازجلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.