تیسرے روڈ سیفٹی ہفتہ کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ (گوتم بودھ نگر) کے ذریعہ روڈ ویز بس اسٹینڈ گریٹر نوئیڈا میں ہیلتھ ٹیسٹنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس کیمپ میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈرائیوروں، آپریٹرز کے ساتھ ساتھ دیگر گاڑیوں ڈرائیوروں کا بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ کیا گیا نیز ان کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔
اس کے علاوہ ڈرائیوز کو محفوظ درائیونگ کے لیے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس کیمپ کے اہتمام میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور محکمہ صحت کا خصوصی تعاون رہا۔