ہر سال 5 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ،اسکیم میں 2017 ۔18 سے 2019۔20 تک تین سال کی مدت کے لیے اوسط مطالبے کے مرکز اور ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں (شمال مشرقی ریاستوں کےمعاملے میں 90 فیصد) کےدرمیان 60:40 شیئرنگ تناسب کو اپنالیا ہے۔
کورس گروپ کے لیے طے شدہ شرح کے مطابق، اس اسکیم کے تحت طلبا کو فراہم کی جانے والی مجموعی سالانہ امداد، کورس کی ناقابل واپسی مکمل فیس اور تعلیمی مشاہرہ ہوگی۔
نظرثانی شدہ اس اسکیم کا مقصد ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ شناخت کیے جانے والے درج فہرست ذاتوں کے غریب ترین گھرانوں پر مثبت اثرات مرتب کرنا ہے۔
22۔2021 سے شروعات کرتے ہوئے اسکیم میں مرکزی شیئر طلبا کے بینک کھاتوں میں راست طور پر ڈی بی ٹی موڈ کے تحت جاری کیا جائے گا، جس سے جعل سازی کے امکانات کم ہوں گے۔ یہ اسکیم بروقت فراہمی، جامع جوابدہی، مسلسل نگرانی اور مکمل شفافیت کے اصولوں پر مبنی ہے ۔ یہ اسکیم بہترین سائبر سلامتی اقدامات کے ساتھ ایک آن لائن پلیٹ فارم کے توسط سے چلائی جائے گی۔ جس سے فنڈ کے غلط استعمال کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ، گرام پنچایتوں کے نوٹس بورڈس، اسکول کمیٹیوں، استاذ ۔ والدین ایسو سی ایشن میٹنگوں میں بات چیت اور دیگر عوامی بیداری اقدامات کے توسط سے اسکیم کے بارے میں ریاستی حکومتوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ بیداری مہمات چلائی جائیں گی جس سے غلط استعمال کے امکانات سے بچا جا سکے گا۔