ETV Bharat / state

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی میٹنگ میں فلسطین کی حمایت میں تجویز پاس - این سی پی کے اقلیتی سیل کے قومی صدر سراج مہدی

Nationalist Congress Party Meeting in Delhi: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی اقلیتی سیل کے قومی صدر سراج مہدی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف بھارت میں سب سے پہلے این سی پی کے سپریمو شرد پوار نے ہی آواز اٹھائی تھی، اس کے ساتھ ساتھ فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان بھی کیا تھا۔

Nationalist Congress Party Meeting
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی میٹنگ میں فلسطین کی حمایت میں تجویز پاس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 12:34 PM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی میٹنگ میں فلسطین کی حمایت میں تجویز پاس

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے نئی دہلی میں واقع صدر دفتر میں آج ایگزیکٹیو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں این سی پی کے سپرریمو شرد پوار نے بھی شرکت کی، یہ ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے اقلیتی سیل کے قومی صدر سراج مہدی کی قیادت میں منعقد کی گئی تھی۔ جس میں فلسطین کی حمایت میں ایک تجویز پاس کی گئی۔
اس تجویز میں یہ طے پایا گیا کہ اسرائیل کے ذریعے فلسطینی عوام پر ہو رہی بربریت کی این سی پی کڑے الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور دنیا کے طاقتور ممالک اور یو این او سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ اس جانب توجہ کریں اور اس جنگ کو جلد از جلد بند کرانے کی کوشش کریں۔ اس موقعے پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی اقلیتی سیل کے قومی صدر سراج مہدی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف بھارت میں عوامی طور پر سب سے پہلے این سی پی کے سپریمو شرد پوار نے ہی آواز اٹھائی تھی، اس کے ساتھ ساتھ فلسطین کی ساتھ اپنی حمایت کا اعلان بھی کیا تھا، اسی لیے آج اقلیتی سیل کی ایگزیکٹیو باڈی کی جانب سے شرد پوار کا شکریہ ادا کیا گیا۔
حال ہی میں پانچ ریاستوں میں بی جے پی کی کامیابی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سراج مہدی نے کہا کہ حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے الائنس انڈیا نے 19 تاریخ کو ایک میٹنگ بلائی ہے، جس میں تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ آئیں گی اور کوئی بھی پارٹی انڈیا الائنس سے باہر نہیں جا رہی ہے کیونکہ اب حالات کہیں بھی جانے کے نہیں ہیں، اگر ہم کہیں جائیں گے تو وہ جیل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے، اس کا وقار برقرار رکھنا چاہئے: شردپوار

سراج مہندی کا مزید کہنا تھا کہ جیسا مجھے محسوس ہوتا ہے 2024 کا انتخابات سنہ 1977 کے پیٹرن پر لڑے جائیں گے، جس میں تمام لیڈران کو جیل میں قید کیا ہوا تھا اور عوام انتخابات لڑ رہی تھی، ویسے ہی حالات اب بھی ہیں موجودہ حکومت اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو جیل میں قید کرنے میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.