ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ NEET PG کی کونسلنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں نئے ڈاکٹرز کی بھرتی Recruitment Of Doctors نہیں ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز Resident Doctors کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پیر کو حکومت کی جانب سے ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ سروسز Director General of Health Services ڈاکٹر سنیل کمار نے ریزیڈینٹ ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت کی جانب سے مطالبات کے حوالے سے کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔
ہڑتال کی وجہ سے صدر اسپتال میں لاکھوں مریضوں کو نقصان ہورہا ہے۔ مریض دور دراز سے صفدر جنگ اسپتال آتے ہیں لیکن ہڑتال کی وجہ سے ان کا علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Safdarjung Hospital: صفدرجنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریض پریشان
وہیں آر ایم ایل اسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال Doctors Strike جاری ہے۔ جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے انتباہ دیا ہے کہ وہ کام پر لوٹ جائیں نہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاہم ریزیڈینٹ ڈاکٹرز کا احتجاج Resident Doctors Strike جاری ہے اور ان کا کہنا ہے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کر لئے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔