دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے طرز زندگی کی خرابیوں کو روکنے میں آیورویدک اصولوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلباء کو آیوروید سائنس کو مضبوط کرنے کے لیے تحقیق کرنے کا مشورہ دیا۔
بدھ کو دہلی حکومت کے ذریعہ بنائے جانے والے 100 بستروں کے میک شفٹ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مسٹر جین نے کہا کہ اس اسپتال میں 17 آئی سی یو بیڈ اور 83 آکسیجن بیڈ بنائے جائیں گے۔ کورونا کے خلاف ہماری جنگ میں میک شفٹ ہسپتال بہت کارگر ثابت ہوگا۔ جلد ہی ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آیورویدک اور یونانی طبیہ کالج اور ہسپتال کسی امرت کے کلش سے کم نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا تاریخی کالج ہے، جہاں نہ صرف آیورویدک بلکہ یونانی نظام طب کی معیاری تعلیم اور علاج ایک ہی چھت کے نیچے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے طرز زندگی کی خرابیوں کو روکنے میں آیورویدک اصولوں کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء کو آیوروید کی سائنس کو مضبوط کرنے کے لیے تحقیق کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے طبیہ کالج کو جدید ترین عالمی معیار کا ادارہ بنانے اور اس کی تعمیر نو کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا بھی اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:دہلی میں آج موسم صاف، درجہ حرارت میں گراوٹ
انہوں نے بتایاکہ “کورونا کی دوسری لہر کے دوران نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک کے اسپتالوں میں بستروں کی کمی تھی اور انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مستقبل میں ان پریشانیوں سے بچنے کے لیے دہلی حکومت اپنی تیاریاں کر رہی ہے، تاکہ عام آدمی کو ہر مشکل سے بچایا جا سکے۔
اسپتال کے اسی احاطے میں 100 بستروں کی میک شفٹ تیار کی جائے گی، جس کا آج مسٹر جین نے سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں 17 آئی سی یو بیڈ اور 83 آکسیجن بیڈز کا ایک وارڈ شامل ہے۔ اسے امریکن انڈیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے بنایا جارہا ہے۔
یو این آئی