قو می دارالحکومت دہلی میں انڈین ریلوے نے ان میڈیا رپورٹز کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بہار کے جمال پور میں واقع انڈیئن ریلوے انسٹی ٹیوٹ آف میکینیکل اینڈ الیکٹریکل انجینیئرنگ (آئی آر آئی ایم ای ای) کو اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ منتقل کیا جارہا ہے۔
وزارت ریل نے ایک بیان جاری کرکے واضح کیا کہ آئی آر آئی ایم ای ای کو منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میڈیا میں ایسی خبریں آئی ہیں کہ آئی آر آئی ایم ای ای کو جمال پور سے لکھنؤ منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
![وزارت ریل واضح کرتی ہے کہ آئی آر آئی ایم ای ای کو جمال پور سے لکھنؤ منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/nat-railwaysstatement-21042020-niyamika_21042020163040_2104f_1587466840_542.jpg)
اسی ضمن میں وزارت ریل واضح کرتی ہے کہ آئی آر آئی ایم ای ای کو جمال پور سے لکھنؤ منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
اس طرح کا کوئی بھی دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے، وزارت کی جانب سے منتقل کیے جانے کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ در اصل وزارت ریل نے آئی آر آئی ایم ای ای کی سرگرمیوں کو بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے اور وہاں ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی اور مینیجمنٹ میں تعلیمی پروگرام بھی چلائے جائیں گے۔
جمال پور میں ایک برس کے ڈپلومہ کورسیز کے ساتھ کئی اضافی تعلیمی پروگرام شروع کرنے کی تیاری ہے جن کے لیے کورسیز کی توسیع اور ڈیزائن کا کام چل رہا ہے۔
![وزارت ریل نے ایک بیان جاری کرکے واضح کیا کہ آئی آر آئی ایم ای ای کو منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/nat-chargingmigrants-04052020-niyamika_04052020134003_0405f_1588579803_696.jpg)
انڈین ریلوے کو اس آئی آر آئی ایم ای ای کی تاریخ اور وراثت پر بہت فخر ہے اور اس کے حالیہ جگہ سے منتقل ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔
در اصل تمام تر کوشش اسے مزید مستحکم کرنے اور موجودہ صورتحال میں اپنا کردار بڑھانے کے لیے ہے۔
وزارت ریل نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں خصوصی طور پر ریلوے اور حسب معمول ٹرانسپورٹ شعبے میں بڑی ترقی اور تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
جمال پور میں اس ادارے جیسے ایک بے حد ایڈوانسڈ ٹریننگ اور ایجوکیشن سہولت نہ صرف انڈین ریلوے اہلکاروں کو ٹریننگ دینے میں اہم کردار نبھائے گی بلکہ بہار اور پڑوسی علاقوں کے نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنر سے بہرہ ور کرے گی اور اس علاقے کی معاشی ترقی میں اپنی حصہ داری ادا گی۔