نئی دہلی: صحت خدمات کے شعبے سے متعلق کچھ اہم اداروں نے اس شعبے میں پیشہ ور افراد کے خلاف تشدد کو ایک سنگین چیلنج کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے اس کے لئے ایک مہم شروع کی جو ایک کتاب کے اجرا کے طور پر سامنے آئی ہے۔ پیریلس ان پریکٹس :پری وینشن آف وائلنس اگینسٹ ہیلتھ کیئر پرفیشنلس‘ ٹائٹل والی اس کتاب کا مقصد ہیلتھ ورکرز کو صحت سے متعلق اداروں میں تشدد کے چیلنج کا سامنا کرنے، ان کی حفاظت پر ایک گائیڈ کی شکل میں پیش کی گئی ہے۔ prevention of violence against doctors
یہ کتاب، ایسوسی ایشن آف ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز - انڈیا (اے ایچ پی آئی) اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے)، ہیلتھ کیئر پروائیڈرس (انسٹی ٹوشنل اینڈ انڈی ویزوئل )کی مشترکہ کوشش سے منگل کو سابق مرکزی صحت سکریٹری پریتی سودان کے ذریعہ جاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: History of The War of Independence in Bhopal:بھوپال میں جنگ آزادی کی تاریخ کتاب کا اجراء
یو این آئی