ETV Bharat / state

ریپو شرح میں تخفیف سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا: ایف آئی ای او

author img

By

Published : Oct 4, 2019, 3:27 PM IST

سرمایہ کاروں کی تنظیم فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی ای او) نے انڈین ریزرو بینک کی ریپو شرح میں تخفیف کا خیر مقدم کرتے ہوئے جمعہ کو کہا ہے کہ اس سے مالی استحکام میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری کو تقویت ملے گی اور صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

ریپو شرح میں تخفیف سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا

ایف آئی ای او کے چیئرمین شرد کمار صراف نے یہاں کہا کہ ریزرو بینک کے اعلان سے مالی استحکام لانے کی حکومت کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ ریزرو بینک نے قرض کی شرح میں 25 پوائنٹ کی تخفیف کرکے 15ء5 فیصد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک عالمی چیلنجوں کو قبول کررہا ہے اور اس سے نمٹنے کے طریقوں میں تعاون کررہا ہے۔ عالمی بازاروں میں طلب کی کمی سے برآمدات پر برے اثرات پڑنا طے ہے۔

مسٹر صراف نے حکومت سے معیشت کو تیزی دینے کے اعلان کئے گئے طریقوں کو فوری حل کرنے کی اپیل کی جس سے صنعتوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریپوو شرح میں تخفیف کرنے سے گھریلو اور بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

FIEO
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.