ETV Bharat / state

لال قلعہ تشدد: 25 کسانوں کو ملی ضمانت - Red Fort violence

یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ کے دوران دہلی میں گرفتار کر کے جیل بھیجے گئے 25 کسانوں اور نوجوانوں کو ضمانت مل گئی ہے۔ سنیکت کسان مورچہ نے لاپتہ 12 کسانوں کی تلاش کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط بھیجا ہے۔

Red Fort violence: 25 farmers granted bail
لال قلعہ تشدد: 25 کسانوں کو ملی ضمانت
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 10:42 PM IST

سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کونڈلی سرحد پر آج شام منعقدہ ایک میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک 25 کسان ضمانت ملنے پر جیل سے باہر آچکے ہیں۔ مورچہ کی قانونی کمیٹی نے اگلے دس دن میں سبھی کو ضمانت ملنے کا دعوی کیا ہے، جس سے وہ دوبارہ تحریک میں شامل ہوسکیں۔

وہیں، دہلی میں تشدد کے بعد سے لاپتہ 12 کسانوں کی تلاش کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے کمشنر پولیس کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔ اس کے بعد بھی کوئی معلومات نہ ملنے پر ہائی کورٹ جانے کی بات کہی گئی ہے۔

ایس کے ایم کی لیگل کمیٹی کے کنوینر پریم سنگھ بھنگو نے بتایا کہ 12 کسان اب بھی لاپتہ ہیں ، جن میں ہریانہ کے سات ، پنجاب کے چار اور راجستھان سے ایک شامل ہیں۔ ان کسانوں کی تلاش کررہے ہیں لیکن ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔

اس کے لئے ذمہ داروں کو ایک خط لکھا گیا ہے تاکہ ان کا پتہ لگایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کسانوں کو مسلسل ہراساں کررہی ہے اور جن پر مقدمہ درج نہیں ہے ان کو نوٹس بھیج کر بلایا جارہا ہے اور انہیں گرفتارکرلیا جاتا ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ کے درشن پال نے بتایا کہ کسان 23 فروری کو پگڑی سنبھال دِوس منائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.