ڈاکٹر ہرش وردھن نے سوسائٹی کے نئے ایپ 'ای بلڈ سروسز' کے آغاز کے موقع پر جمعرات کے روز کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ریڈ کراس سوسائٹی کے ملک بھر میں پھیلے 89 بلڈ بینک اور 11100 شاخوں نے تقریباَ 2 ہزار خون عطیہ کیمپ منعقد کر کے اور گھر گھر جا کر ایک لاکھ یونٹ سے بھی زائد خون جمع کیا۔ اس کے علاوہ سوسائٹی کے قومی ہیڈ کوارٹر میں رجسٹرڈ 38،000 سے زائد خون عطیہ کرنے والوں سے رابطہ کرنے کے بعد انہیں خون عطیہ کرنے کے لئے راغب کیا گیا۔
ڈاکٹر ہرش ورھن آئی آر سی ایس کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی صدر مقام نے مجموعی 55 خون عطیہ کیمپ لگائے جس سے 5،221 یونٹ خون جمع ہو ا۔ آئی آر سی ایس نی تھیلیسیمیا کے 2،923 مریضوں سمیت مجموعی 7،113 مریضوں کے لئے خون جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید دہلی میں 378 یونٹ اور لیڈی ہارڈنگ اسپتال کو 624 یونٹ خون فراہم کیا گیا۔
مرکزی وزیر نے کورونا وبا کے دوران خون کا عطیہ کرنے والوں کی تعریف کرنے کے ساتھ ہی لوگوں کو خون کے عطیہ کرنے کی مائل کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کی اعلیٰ ترین خدمت ہے۔ یہ تیرتھ سے زیادہ ثواب کا کام ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی خون عطیہ کرنے سے صحت سے متعلق فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ خون کا عطیہ کرنے سے موٹاپا نہیں ہوتا ہے اور اس سے قلبی امراض دور رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 65 سال سے کم عمر کا شخص سال میں چار بار خون کا عطیہ کرسکتا ہے۔