قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اس کو روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اب کورونا کے حوالہ سے انتہائی جارحانہ انداز مں جانچ اور آئیسولیشن کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 21،144 ٹسٹ کیے گئے ہیں۔
کورونا سے متاثرین کے معاملے میں دہلی ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔
دارالحکومت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 77 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے 2492 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔