ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: خواتین کے خلاف جرائم کی شکایتوں میں کمی - خواتین کے خلاف جرائم

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران خواتین کے خلاف گھریلو تشدد اور زیادتی کی شکایتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ 2019 کے مقابلے سے بہت ہی کم ہے۔

لاک ڈاؤن: خواتین کے خلاف جرائم کی  شکایتوں میں کمی: ڈی سی ڈبلیو

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 9:37 AM IST

دہلی خواتین کمیشن نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خواتین کے خلاف جرائم میں کمی درج کی گئی ہے۔

دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کو ان کی 181 ہیلپ لائن پر کورونا وائرس وبائی بیماری کے دوران 34،454 شکایات موصول ہوئی ہیں اور انہوں نے خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق کالوں کی تعداد میں "کمی" دیکھی ہے۔

کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے کہا کہ"یہ دیکھا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں میں معاملات کی رپورٹنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کمیشن اور دہلی حکومت نے شعور بیدار کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور خواتین اور لڑکیوں کو آزادانہ طور پر اپنے معاملات کی اطلاع دینے کی ترغیب دی ہے۔''

کمیشن نے کہاہے کہ جو شکایات درج کی گئی ہیں وہ متعلق سوالات ہوتے تھے، جس میں خوراک اور بین الاقوامی سطح پر نقل و حرکت کے بارے میں پوچھ گچھ شامل ہے۔

کمیشن نے اس طرح کے 20،000 سے زیادہ کالز موصول کیں اور شکایت کنندہ کو مدد فراہم کی۔

کمیشن نے کہا کہ اس وبائی امور کے دوران خواتین کے خلاف جرائم, گھریلو تشدد اور زیادتی کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ 2019 کے مقابلے بہت ہی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں مارچ سے جون کے دوران گھریلو تشدد کی شکایات 8،188 تھیں ، جبکہ کمیشن کو 2020 کے دوران اسی مہینوں سے موصول ہونے والی شکایات کی تعداد صرف 6،909 ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے ہی گھریلوں تشدد اور دیگر معاملات کی رپوٹنگ میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.