دہلی فسادات سے متاثرہ شمال مشرقی دہلی کے علاقے مصطفیٰ آباد کے عوام کو لاک ڈاؤن کے دوران راشن نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔
یہاں کے لوگوں کی اپنی روزی۔ روٹی چلے جانے سے کھانا اور دوائیوں کے محتاج ہیں۔ یہاں کی خواتین نے وزیر اعظم مودی راشن اور مالی مدد کی اپیل کی ہے۔
مصطفی آباد کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کورونا سے زیادہ بھوک سے پریشان ہیں، ان کے پاس گھر میں کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔
مصطفی آباد میں لوگ فسادات کے غم زدہ ماحول سے باہر بھی نہیں نکلے کے اتنےمیں لاک ڈاؤن شروع ہو گیا۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزی۔ روٹی سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔
ان لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا سے مرے یا نہ مرے لیکن بھوک مری ضرور مار دے گی۔
حالانکہ دہلی حکومت بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے کہ وہ ہرغریب کو راشن اور کھانا تقسیم کر رہی ہے، لیکن مصطفیٰ آباد کے لوگ اس دعوے کو پول کھولتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔