ETV Bharat / state

'اب راشن پہنچے گا آپ کے گھر' - دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال

ماضی کے دنوں کو یاد کرتے کیجریوال نے بتایا کہ 'جب میں اور منیش پریورتن نامی تنظیم چلایا کرتے تھے تب ہماری لڑائی غریبوں کو راشن دلانے کے لیے ہی ہوتی تھی، تب ہم نے یہ خواب دیکھا تھا اس وقت ہم نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ خواب ہم خود ہی پورا کریں گے۔'

'اب راشن پہنچے گا آپ کے گھر'
'اب راشن پہنچے گا آپ کے گھر'
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 1:06 PM IST

دارالحکومت دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آج پریس کانفرنس کے دوران 'وزیر اعلیٰ گھر گھر راشن یوجنا' کا اعلان کرتے ہوئے اسے اپنے برسوں پرانے خواب کے مکمّل ہونا بتایا۔

'اب راشن پہنچے گا آپ کے گھر'

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اس موقع پر کہا کہ 'آج کابینہ نے صبح 11 بجے "وزیر اعلی گھر گھر راشن یوجنا" کو منظوری دے دی ہے۔ تاہم اس کو نافذ کیے جانے میں 6 سے 7 ماہ کی مدت درکار ہے، اس اسکیم کے تحت لوگوں کا راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا، اب انہیں راشن کی دکانوں پر لگنے والی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اب راشن سبھی کے گھر خود چل کر آئے گا۔'

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 'یہ ایک بہت انقلابی قدم ہے۔ برسوں سے ہمارا خواب تھا کہ غریبوں کو راشن ملے اور آج وہ خواب پورا ہوا۔'

انہوں نے اپنے ماضی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 'جب میں اور منیش پریورتن نامی تنظیم چلایا کرتے تھے تب ہماری لڑائی غریبوں کو راشن دلانے کے لیے ہی ہوتی تھی، تب ہم نے یہ خواب دیکھا تھا اس وقت ہم نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ خواب ہم خود ہی پورا کریں گے۔'

مزید بڑھیں: دہلی: خاتون اور نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی

اس کے ساتھ ساتھ کیجریوال نے یہ بھی بتایا کہ 'جب اس اسکیم کو نافذ کیا جائے گا تو اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کی اسکیم ایک ملک ایک راشن کارڈ بھی شروع کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.